راولپنڈی(آئی این پی )انسداد دہشتگردی راولپنڈی نے پی ٹی آئی رہنمااعظم سواتی کا مزید5روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا،عدالت نے پی ٹی آئی رہنماکو 20نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم بھی دیا،اعظم سواتی کو پولیس نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر اے ٹی سی عدالت میں پیش کیا ،دوران سماعت پولیس نے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ۔وکیل صفائی نے مزید جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی ۔عدالت نے وکلاکے دلائل سننے کے بعد پی ٹی آئی رہنمااعظم سواتی کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا