ناقابل تقسیم اور دھرتی ماں صرف پاکستان، باقی سب انتظامی یونٹس ہیں، خالد مقبول

پاکستان کا نظام محفوظ ہاتھوں میں منتقل کرانا ہے، اپنی شناخت اور پہچان کیلئے نکلنا ہے
حیدرآباد(آئی این پی )ایم کیو ایم  پاکستان کے چیئرمین  و وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ نا قابل تقسیم اور دھرتی ماں صرف پاکستان باقی سب انتظامی یونٹس ہیں۔ حیدرآباد میںمنعقدہ ایک  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  خالد مقبول صدیقی نے کہا  کہ نا قابل تقسیم اور دھرتی ماں صرف پاکستان ہے۔ باقی سب انتطامی یونٹ ہیں۔ آئین میں تقاضا اور طریقہ موجود ہے، کسی کے باپ کا صوبہ نہیں۔ کچھ دیر انتظار، اب سب راستے منزل کی طرف جاتے ہیں۔خالد مقبول کا کہنا تھا کہ پاکستان کا نظام محفوظ ہاتھوں میں منتقل کرانا ہے۔ اپنی شناخت اور پہچان کیلئے نکلنا ہے۔ جاگیرداروں اور سرمایہ داروں سے اقتدار چھین کر عوام کے حوالے کرنا ہے۔ اپنے لئے صوبہ نہیں سب کو حق دلانا چاہتے ہیں۔مصطفی کمال نے کہا بیڈ گورننس سے ایک طبقہ ریاست سے بد دل ہو رہا ہے۔ یہ وقت گزر گیا تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی۔ آنے والا وقت کامیابیوں کا سال بنائیں گے۔