سندھ میں بغیر تقسیم 6 انتظامی یونٹس قائم ہوں گے، فاروق ستار

 عوام کو ان کے حقوق دہلیز پر مل سکیں گے، بی آر ٹی حادثے کی نیب تحقیقات کی جائیں
کراچی(آئی این پی )ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی فاروق ستار نے واضح کیا کہ سندھ میں کسی جغرافیائی تقسیم کے بغیر 6 انتظامی یونٹس کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام جامعہ کراچی میں ہونے والے مشاعرے میں شرکت  کے موقع پر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ انتظامی یونٹس بننے سے کراچی، حیدرآباد، نواب شاہ، لاڑکانہ، سکھر اور میرپورخاص کے عوام کو ان کے حقوق اور وسائل ان کی دہلیز پر مل سکیں گے اور جعلی ڈومیسائل کا سلسلہ ہمیشہ کے لئے ختم ہو سکے گا۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے فاروق ستار نے بی آر ٹی حادثے کی نیب تحقیقات اور وائس چانسلر کی تقرری کا بھی مطالبہ کیا۔