جنوبی پنجاب صوبے کی حمایت اس لئے کرتا ہوں پنجاب اسمبلی نے اس کی قرارداد پاس کی، سندھ اور پنجاب میں صوبو ں کے قیام پر ہمارا ایک موقف ہے‘ پنجاب کے عوام اور اسمبلی کوئی فیصلہ کریں تو ان کے ساتھ ہوں گے
یہ سیاسی انتقام لینے کا وقت نہیں عوام کے مسائل حل کرنے کا وقت ہے، پیپلز پارٹی نے کبھی عوام کو اکیلا نہیں چھوڑا ‘ عوام پریشان ہیں2وقت کی روٹی کھائیں یاادویات خریدیں:رحیم یار خان میں ریلی کے شرکا سے خطاب
رحیم یار خان(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے صرف جنوبی پنجاب کے صوبے کی حد تک بات ہو سکتی ہے۔ وہ جنوبی پنجاب صوبے کی حمایت اس لیے کرتے ہیں پنجاب اسمبلی نے اس کی قرارداد پاس کی، سندھ اور پنجاب میں صوبو ں کے قیام پر ہمارا ایک موقف ہے‘پنجاب کے4 ٹکڑوں کے حق میں نہیں ہیں۔ رحیم یار خان میں ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا عوام کے مسائل حل کرنے کا وقت ہے، ہم سب کو سمجھا رہے ہیں کہ یہ وقت سیاسی انتقام کا نہیں، پیپلز پارٹی نے کبھی عوام کو اکیلا نہیں چھوڑا آج بھی نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا عوام پریشان ہیں2وقت کی روٹی کھائیں یاادویات خریدیں، کسان، کاشتکار، مزدور پریشان ہیں، صوبہ بیک ڈور سے نہیں بنائیں گے۔اْن کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبے کی حمایت اس لیے کرتے ہیں کیونکہ پنجاب اسمبلی اور یہاں کے عوام یہی چاہتے ہیں، پنجاب کے عوام اور اسمبلی کوئی فیصلہ کریں تو ان کے ساتھ ہیں۔