پاکستان زندہ باد کے نعرے کے ساتھ کھڑے ہیں:خالد مقبول صدیقی

ایک رہنماء کو ادراک ہو گا ان کے کس بیان کو دشمن ملک سرخی بنا رہا ہے:رہنما ایم کیو ایم
 کراچی(یواین پی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایک قومی رہنما کو ادراک ہو گا کہ ان کے کس بیان کو دشمن ملک سرخی بنا رہا ہے، میں سمجھتا ہوں مولانا فضل الرحمٰن وضاحت پیش کریں گے۔کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوری ملک میں سیاسی جماعتوں کو اختلاف کی بات کرنے کی اجازت ہے، ہر نقطہ نظر بیان کرنے کی حد ہوتی ہے کہ اس سے قومی بیانیہ متاثر نہ ہو۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم سب کو اپنی قومی ذمے داری ادا کرنی چاہیے، ہمیں سیاسی بلوغت کا خیال رکھنا چاہیے، سوچنا چاہیے کہ ہمارے بیانیے سے دشمن کو خوش ہونے کا موقع نہ ملے