ملک بھر میں یوم فضائیہ جوش و جذبے سے منایا گیا

اسلام آباد/کراچی (آئی این پی) ملک بھر میں اتوار کے روز یوم فضائیہ جوش و جذبے سے منایا گیا‘ایئر ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا، ایئرچیف مارشل ظہیر احمدبابرسدھو تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اس دن کو منانے کا مقصد ستمبر 1965 کی پاک بھارت جنگ میں پاک فضائیہ کے کارناموں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ ستمبر 1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا تھا۔ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے پاک بھارت جنگ میں 6 اور 7 ستمبر کو بھارتی فضائیہ کے 50 سے زائد طیارے گرا کر جنگ کا پانسہ پلٹ دیا تھا۔ اس دن کی مناسبت سے ایئر ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا، ایئرچیف مارشل ظہیر احمدبابرسدھو تقریب کے مہمان خصوصی تھے