آصف زرداری کا دورہ فرانس منسوخ‘لندن سے آج وطن واپسی

صدر مملکت نے 2روزہ دورے پر فرانس جانا تھا‘لندن میں قیام کے دوران محسن نقوی سے ملاقات ہوئی
اسلام آباد(آئی این پی )صدر مملکت آصف علی زرداری نے دورہ یورپ مختصر کر دیا۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف  زرداری دورہ برطانیہ مکمل کرکے  آج8 ستمبر کو  پاکستان کیلئے  روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے فرانس کا دورہ منسوخ کردیا، صدر آصف علی زرداری نے دودن کے لئے  فرانس جانا تھا تاہم اب وہ برطانیہ سے پاکستان آئیں گے۔خیال رہے کہ صدر آصف علی زرداری سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی برطانیہ میں ملاقات کی تھی جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی لندن میں صدر پاکستان سے ملے تھے۔