پاکستان فرانس کیساھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے :آصف زرداری

اسلام آباد (آئی این پی)صدر زرداری نے فرانس کی قیادت کو قومی دن پر مبارکباد دی ہے۔ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے فرانس کے صدر، اِمینیوئل میکران اور فرانس کے عوام کو قومی دن پر مبارکباد کا پیغام  دیا۔صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان فرانس کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات اور شراکت داری کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، جو باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور امن، ترقی اور بین الاقوامی قانون کے لیے غیر متزلزل عزم پر مبنی ہیں۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون باہمی دلچسپی کے شعبوں میں مزید وسعت پائے گا، جس سے عوام کی مشترکہ خوشحالی اور فلاح و بہبود کو فروغ ملے گا