شہباز شریف دورہ امریکہ مکمل کر کے لندن پہنچ گئے ‘اتوار کو وطن واپسی

    لندن(یواین پی)وزیراعظم شہباز شریف اپنا دورہ امریکہ مکمل کرنے کے بعد لندن پہنچ گئے جہاں وہ ایک روزہ قیام کے بعد اتوار کو وطن واپس آئیں گے۔وزیراعظم نے دورے کے دوران امریکہ میں منعقدہ غزہ بورڈ آف پیس اجلاس میں شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔