پاکستان کو سیلاب اور ماحولیاتی انصاف کے چیلنجز کا سامنا:نائب وزیر اعظم

پاکستان کو سیلاب اور ماحولیاتی انصاف کے چیلنجز کا سامنا:نائب وزیر اعظم

اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان ایک بار پھر سیلاب کی شدید صورتحال کا سامنا کر رہا ہے جس سے لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

انٹر پارلیمانی اسپیکرز کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا عالمی سطح پر کاربن کے اخراج میں حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے، اس لیے ماحولیاتی انصاف کے لیے عالمی برادری کو مشترکہ آواز بلند کرنی ہوگی۔اسحاق ڈار نے کہا کہ امن، استحکام اور ترقی کے درمیان گہرا تعلق ہے اور پارلیمانی لیڈرز کے درمیان رابطے اور تجربات کے تبادلے وقت کی ضرورت ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمانی سفارتکاری مذاکرات باہمی احترام اور تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے، اور پائیدار علاقائی امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں۔