18سالہ فاطمہ کی تین روز قبل شادی ہوئی تھی،سسرال میں پستول کیساتھ ویڈیو بنا رہی تھی کہ گولی چل گئی
فیصل آباد(آئی این پی ) فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ میں پستول کے ساتھ ویڈیوبنانے کے دوران گولی چلنے سے نئی نویلی دلہن جاں بحق ہوگئی۔پولیس کے مطابق 18سالہ فاطمہ کی تین روز قبل شادی ہوئی تھی، لڑکی سسرال میں پستول کے ساتھ ویڈیو بنا رہی تھی کہ گولی چل گئی۔پولیس کے مطابق متوفی فاطمہ کی والدہ کے بیان کی روشنی میں رپورٹ درج کرلی گئی ہے۔