مسافر محمد احمد کے سامان سے 1کروڑ 40لاکھ کے جدید موبائل فونز، لیپ ٹاپ ،میک بک آئی پیڈ بر آمد
لاہور(خصوصی رپورٹ)علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم ٹریفک کی بڑی کارروائی ،بیرون ملک سے سمگل شدہ موبائل فونز ،لیپ ٹاپ کی بڑی کھیپ پکڑ لی گئی۔دوبئی سے ایمرٹس ائر کی پرواز 622سے لاہور پہنچنے والے مسافر محمود احمد کو شک پڑنے پر روکا گیا۔ مسافر محمد احمد کے سامان سے 1کروڑ 40لاکھ کے جدید موبائل فونز، لیپ ٹاپ ،میک بک آئی پیڈ سمیت موبائل اسیسریز بر آمد کی گئیں۔مسافر کے خلاف کسٹم سمگلنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مسافر کو سامان سمیت ائر پورٹ سے آئی اینڈ پی کے حوالے کر دیا گیا۔