سی سی ڈی کاہنہ کی کامیاب کارروائی،چارملزمان گرفتار، جدید رائفلیں، درجنوں پسٹلز، سیکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں،ترجمان
لاہور(کرائم رپورٹر) سی سی ڈی کاہنہ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔ ملزمان سے جدید رائفلیں، درجنوں پسٹلز اور سیکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں۔سی سی ڈی کاہنہ نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ترجمان کے مطابق سی سی ڈی ناجائز اسلحہ، ڈالہ کلچر اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کر رہا ہے۔