لاہور(کرائم رپورٹر)موٹروے پولیس ایم فائیو نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گندم کی بھاری کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق 130 ہیلپ لائن پر موصول ہونے والی اطلاع پر موٹروے پولیس نے ملتان کے قریب فوری کارروائی کرتے ہوئے مشکوک ٹرالر کو روک لیا۔چیکنگ کے دوران ٹرالر سے 38 ہزار 30 کلوگرام گندم برآمد ہوئی، جس کی مالیت 34 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ گندم غیر قانونی طور پر ملتان، پنجاب سے گھوٹکی، سندھ منتقل کی جا رہی تھی۔واقعے کی اطلاع فوری طور پر محکمہ خوراک پنجاب کو دی گئی، جس پر متعلقہ افسران موقع پر پہنچے اور تمام قانونی کارروائی مکمل کی۔بعد ازاں ٹرالر، گندم اور ڈرائیور کو مزید قانونی کارروائی کے لیے محکمہ خوراک کے حوالے کر دیا گیامحکمہ خوراک پنجاب نے موٹروے پولیس کی بروقت، مؤثر اور پیشہ ورانہ کارروائی کو سراہتے ہوئے افسران کی کارکردگی کی تعریف کی ہے