چار ڈاکو گرفتار ،3چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد

لاہور (کرائم رپورٹر)شادمان پولیس نیدو رکنی ریکارڈ یافتہ ڈکیت گروپ کو گرفتار کر لیا۔ خفیہ اطلاع پر شادمان قبرستان کے قریب کارروائی میں ملزموں کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ واردات کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔پولیس نے ملزموں رمضان اور فیاض سے پستول، چوری شدہ موٹر سائیکل اور دو موبائل برآمد کر لیے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم چوری،ڈکیتی سمیت 31سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔ چوکی بی بی پاکدامن پولیس نے جامعہ نعیمیہ کے قریب خالی پلاٹ میں کارروائی کرکے ریکارڈ یافتہ دو رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ گرفتار ملزم دلاور اور عمر مالک مختلف علاقوں میں ریکی کرکے شہریوں کو لوٹتے تھے۔ ملزموں سے دو پستول اور دو چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔