لاہور(کرائم رپورٹر)شاد باغ پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے اغواء کے مقدمہ میں مطلوب 14 سالہ لڑکے ارتضیٰ کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔پولیس کے مطابق ارتضیٰ گھر سے نکلا اور لاپتہ ہو گیا جس پر ورثاء نے ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی۔ ابتدائی تلاش کے باوجود کامیابی نہ ہونے پر ورثاء نے تھانہ شاد باغ میں مقدمہ درج کروا دیا۔ایس پی سٹی عاطف امیر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے بچے کی بازیابی کے لیے فوری طور پر خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ شاد باغ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی، سیف سٹی کیمروں، مساجد میں اعلانات اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے تلاش کا عمل تیز کیا۔پولیس ٹیم کی انتھک کوششوں کے نتیجے میں مغوی بچے کو بحفاظت تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔بچے کی بحفاظت واپسی پر اہل خانہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شاد باغ پولیس کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دیں۔ایس پی سٹی عاطف امیر نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او شاد باغ زاہد حسین اور ان کی ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔