باگڑیاں : تیز آندھی ، دیوار گرنے سے دو افراد زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)نواز موڑ نزد پیر بازار باگڑیاں کے علاقے میں تیز آندھی کے باعث زیر تعمیر دیوار گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے بتایا گیا ہے کہ نواز موڑ نزد پیر بازار باگڑیاں کے علاقے میں تیز آندھی کے باعث زیر تعمیر دیوار گرنے سے دو افراد 60سالہ جاوید اور ابراہیم زخمی ہوگیا اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائیاں کرتے ہوئے دونوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا