45سالہ شخص فیکٹر ی کی چھت گرنے سے زخمی

 لاہور(کرائم رپورٹر)وینس ہائوسنگ سوسائٹی نزد پی ایس او پمپ کے قریب فیکٹری کی چھت گرنے سی 45سالہ شخص زخمی ہوگیا اطلاع ملنے پر ریسکیو ایمرجنسی گاڑیاں جائے حادثہ پر موجود ہیں ریسکیو حکام کے مطابق اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملبے میں پھنسے شخص کو نکال لیاریسکیو ٹیم نے زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے جنرل ہسپتال منتقل کر دیاچھت گرنے کے واقع میں زخمی شخص کی شناخت 45سالہ ندیم سے ہوئی۔