لاہور(کرائم رپورٹر) گرین ٹائون کے علاقے میں 6 سالہ بچی کا اغوا ،پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے اغوا کاروں کی تلاش شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق گرین ٹائون کے علاقے باگڑیاں چوک سے نامعلوم افراد نے خدیجہ نامی بچی کو اغوا کر لیا۔واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے، جس میں مبینہ اغوا کی واردات کے کچھ مناظر ریکارڈ ہوئے، پولیس نے 6 سالہ خدیجہ کے اغوا کا مقدمہ بچی کے چچا کی مدعیت میں درج کر لیا اور بچی کی بازیابی اور ملزمان کی تلاش کیلئے کارروائیاں شروع کر دیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت تمام دستیاب شواہد کی مدد سے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔