کرس گیل کا انکشاف: ’’پنجاب کنگز نے مجھے عزت نہیں دی، اسی لیے آئی پی ایل چھوڑا‘‘

کرس گیل کا انکشاف: ’’پنجاب کنگز نے مجھے عزت نہیں دی، اسی لیے آئی پی ایل چھوڑا‘‘

ویسٹ انڈیز کے سابق اسٹار بیٹر کرس گیل نے انکشاف کیا ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے ان کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی بڑی وجہ پنجاب کنگز کی جانب سے عزت نہ دینا تھی۔

 ’’سینئر کھلاڑی کو اہمیت نہیں دی گئی‘‘
ایک انٹرویو میں کرس گیل نے بتایا کہ آئی پی ایل میں پنجاب کنگز کے ساتھ ان کا معاہدہ ختم ہوگیا تھا لیکن اس سے پہلے ہی انہوں نے محسوس کیا کہ ٹیم مینجمنٹ نے ان کے ساتھ مناسب رویہ اختیار نہیں کیا۔انہوں نے کہا:’’میں نے فرنچائز کے لیے بہت کچھ کیا لیکن مجھے عزت نہیں ملی۔ ایک سینئر کھلاڑی کو اگر بچوں جیسا برتاؤ ملے تو یہ بہت تکلیف دہ ہوتا ہے۔‘‘
 ذہنی دباؤ اور ڈپریشن
کرس گیل کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل کے دوران انہوں نے شدید دباؤ محسوس کیا اور پہلی بار زندگی میں ڈپریشن موڈ میں چلے گئے۔انہوں نے کہا:’’مجھے لگا جیسے میرے کندھوں پر ایک عمارت کا بوجھ ہے۔ میری مینٹل ہیلتھ پیسوں سے زیادہ اہم ہے۔‘‘
 انیل کمبلے اور کے ایل راہول سے گفتگو
سابق اوپنر نے بتایا کہ انہوں نے اس وقت کے ہیڈ کوچ انیل کمبلے کو فون کیا اور ون آن ون بات کی۔’’کمبلے سے گفتگو کے دوران میرا بریک ڈاؤن ہو گیا، میں رو پڑا۔ میں نے ان کا شکریہ ادا کیا لیکن بات جاری نہیں رکھ سکا۔‘‘کرس گیل کے مطابق کپتان کے ایل راہول نے بھی انہیں کال کی اور کہا کہ اگر وہ چاہیں تو اگلا میچ کھیل سکتے ہیں، تاہم انہوں نے ٹیم کو ’’آل دی بیسٹ‘‘ کہا، سامان باندھا اور لیگ چھوڑ دی۔