جاپان سے دبئی جانے والے کارگو طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

جاپان سے دبئی جانے والے کارگو طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

کراچی: جاپان کے شہر اوساکا سے دبئی جانے والے امارات ایئر لائن کے کارگو طیارے نے تکنیکی خرابی کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی، تاہم مرمت مکمل ہونے کے بعد طیارہ اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق امارات ایئر لائن کی پرواز EK 9801 کارگو طیارہ گزشتہ روز شام 5 بجے تکنیکی مسئلے کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر اترا تھا۔ذرائع کے مطابق طیارے کے انجن کی مرمت مکمل کر لی گئی، جس کے بعد کارگو طیارہ کراچی ایئرپورٹ سے دبئی کے لیے روانہ ہو گیا۔ ہنگامی لینڈنگ کے دوران کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔