دبئی سے ڈھاکا جانے والی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ، خاتون مسافر اسپتال منتقل

دبئی سے ڈھاکا جانے والی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ، خاتون مسافر اسپتال منتقل

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ایف زیڈ 501، جو دبئی سے بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا جا رہی تھی، کو طبی ایمرجنسی کے باعث کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

واقعہ اُس وقت پیش آیا جب بھارتی فضائی حدود میں ایک بنگلا دیشی خاتون مسافر کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔ پائلٹ نے فوری طور پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی، جسے فوری طور پر منظور کر لیا گیا۔بوئنگ 737 طیارے نے بحفاظت لینڈنگ کی، اور ایئرپورٹ پر موجود میڈیکل ٹیم نے خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ طبیعت مزید خراب ہونے پر خاتون کو نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق، طیارہ اس وقت کراچی ایئرپورٹ پر موجود ہے اور اگلی پرواز کے لیے تیاری کی جا رہی ہے۔