توشہ خانہ 2 کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی

توشہ خانہ 2 کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی

ویب ڈیسک: بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت آج پیر کے روز اڈیالہ جیل میں ہوگی۔

سماعت کی کارروائی
ذرائع کے مطابق اسپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے شاہ رخ ارجمند کیس کی سماعت کریں گے۔ عدالت میں آج پراسیکیوشن کی جانب سے مزید گواہان کے بیانات قلم بند کیے جائیں گے۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلاء کی جانب سے گواہان پر جرح بھی متوقع ہے۔

پس منظر
واضح رہے کہ 12 دسمبر 2024 کو اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت کے دوران عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔ اس کیس میں ان پر توشہ خانہ سے قیمتی تحائف کے غیر قانونی لین دین اور قواعد کی خلاف ورزی کے الزامات عائد ہیں۔