بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل پہنچ گئیں، توشہ خانہ کیس کی سماعت آج ہوگی۔

بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل پہنچ گئیں، توشہ خانہ کیس کی سماعت آج ہوگی۔

بشریٰ بی بی، جو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ہیں، اڈیالہ جیل پہنچ گئیں جہاں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس اور توشہ خانہ کیس ٹو کی سماعت ہو گی۔

 ان کے خلاف دونوں کیسز میں وارنٹِ گرفتاری جاری ہو چکے تھے کیونکہ وہ مسلسل عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کے ضامن کو نوٹس بھی جاری کیا تھا اور ان کے شیورٹی بانڈز ضبط کرنے کی بات کی تھی۔دوسری جانب، اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس ٹو میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواست 12 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کی ہے، جبکہ ایف آئی اے نے ان کی ضمانت منسوخی کی استدعا کی ہے۔