ویب ڈیسک: راولپنڈی توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی، جہاں ایف آئی اے کے اسپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند پہنچ گئے ہیں۔
سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے پراسیکیوٹرز مزید تین گواہان کو عدالت میں پیش کریں گے، جبکہ اس کیس میں مجموعی طور پر 10 گواہان کے بیانات پر جرح مکمل ہوچکی ہے۔