تحصیلدار پٹواریوں سمیت 17افراد کے خلاف مقدمہ

ملزمان نے بڑی چالاکی سے جعلی دستاویزات بنائیں، گرفتاری کے لیے چھاپے
 لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور اینٹی کرپشن پنجاب نے تحصیلدار پٹوادیوں سمیت 17افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاملزمان نے جعلی دستاویزات بنا کر شہری ذوالفقار کی گیارہ مرلے کی رجسٹری کروائی بتایا گیا ہے کہ شہری ذوالفقار نے اینٹی کرپشن میں درخواست دی کہ سترہ ملزمان تحصیلدار پٹواریوں نے مل کر اسکی زمین جعلی رجسٹری بنوائی ہے اورجو زمین 2006میں پہلے ہی فروخت ہو چکی تھی۔اس زمین کو دوبارہ پٹواری تحصیلدار عامر حبیب۔عرفان الیاس امجدارشدمیاں ذیشان۔چوہدری اسد علی۔عبد المجید پٹواری۔موضع کوٹلی گھاسی۔کوثر عباس موجودہ پٹوری۔سب رجسٹرار واہگہ ٹائون۔یوٹیوبر عامر محمود بٹ۔وغیرہ کے خلاف شہری کی زمین ہتھیانے کے خلاف مقدمہ درج کیا گیاایف آئی آرکے مطابق ملزمان قبضہ مافیا ہیں اور آئے روز شہریوں کی زمینوں پر پٹواریوں سے ساز باز کروا کر قبضہ کرواتے ہیں ملزمان نے بڑی چالاکی سے جعلی دستاویزات بنائیں ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اینٹی کرپشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔