ملکی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے: غلام سرور خان

 میں واہ کینٹ ، ٹیکسلا سے نہیں ، چکری چونترہ کے حلقے سے الیکشن ضرور لڑوں گا 
بلدیاتی انتخابات جمہوری نظام کی بنیاد کو مضبوط کرتے ہیں:سابق وفاقی وزیر کی گفتگو 
 ٹیکسلا ( آئی این پی )سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے سیاسی استحکام ناگزیر ہے،پاکستان کو درپیش مسائل کا واحد حل آئین و قانون کی
 بالادستی اور عوامی مینڈیٹ کا احترام ہے، ملک میں جب تک شفاف انتخابات نہیں ہوں گے اور عوام کے ووٹ کی طاقت سے منتخب نمائندے اقتدار میں نہیں آئیں گے، اُس وقت تک سیاسی و معاشی استحکام ممکن نہیں،بلدیاتی انتخابات نہایت اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ یہ جمہوری نظام کی بنیاد کو مضبوط کرتے ہیں،جب تک سیاسی قیادت ایک پیج پر نہیں آتی، اس وقت تک کوئی بھی معاشی پالیسی کامیاب نہیں ہو سکتی، ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز مرحوم ملک علی گجر کے ڈیرے پر منعقدہ تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر انکے فرزند سابق ایم این اے منصور حیات خان، انکے بھتیجے سابق ایم پی اے عمار صدیق خان، شاہ رخ حیات خان،سابق چیف آفیسر بلدیہ ٹیکسلا فضل اکرم،ملک نصرت،سردار محمد علی ،ملک رضوان ،سید مرتضیٰ شاہ،گلریز بٹ،مظہر الہیٰ اعوان اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی، غلام سرور خان نے اپنے آئندہ کے سیاسی لائح عمل کی بابت واضح کیا کہ دوستوں کی مشاورت کے بعد کسی بھی پارٹی کو جوائن کریں گے اور آئندہ الیکشن پارٹی پلیٹ فارم سے لڑیں گے،انکا کہنا تھا کہ میں واہ کینٹ ، ٹیکسلا کے حلقوں سے الیکشن نہیں لڑوں گا تاہم میں چکری چونترہ کے حلقے سے الیکشن ضرور لڑوں گا، ان حلقوں میں میرا بیٹا منصور حیات خان، میرا بھتیجا عمار صدیق خان اور ہمارے گروپ کے لوگ الیکشن میں حصہ لیں گے،انکا کہنا تھا کہ حکومت نے بلدیاتی الیکشن کا بل اسمبلی سے منظور کروا دیا ہے،اگر حکومت بلدیاتی الیکشن کرواتی ہے جو کہ ایک آئینی تقاضہ بھی ہے تو اس صورت میں ہمارا گروپ اور دھڑا بھرپو ر حصہ لے گا،انکا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن کی معیاد بھی ختم ہونے جارہی ہے،کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ، ٹیکسلا کے انتخابات میں ہمارا گروپ حصہ لے گا، جہاں تک ضمنی الیکشن کا تعلق ہے تو اس وقت سیلاب کی وجہ سے ضمنی الیکشن ملتوی کئے گئے ہیں،