لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ میں لیبیا کشتی حادثہ مقدمہ میں گرفتار ملزم شفاقت کی بعد از گرفتاری ضمانت درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس غلام سرور نہنگ نے سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کیس کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کر دی۔ عدالت نے قرار دیا کہ وہ لیبیا کشتی حادثہ پربنائے گئے کمیشن میں بطور رکن فرائض انجام دے چکے ہیں، اسلئے مناسب نہیں سمجھتے کہ اسی معاملے سے متعلقہ درخواست ضمانت پر سماعت کریں۔ سرکاری وکیل نے ضمانت کی مخالفت کرتے بتایاکہ ملزم پرانسانی سمگلنگ کے تیس مقدمات درج ہیں۔ ایف آئی اے منڈی بہائوالدین نے ملزم کیخلاف مقدمات درج کیے۔