چڑیا گھر کی سیر کے دوران نئی نویلی دلہن پراسرار طور پر لاپتا

چڑیا گھر کی سیر کے دوران نئی نویلی دلہن پراسرار طور پر لاپتا

بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک نوجوان اپنی نئی نویلی دلہن کو چڑیا گھر کی سیر کرانے لے گیا، تاہم موٹرسائیکل پارک کرکے واپس آیا تو بیوی وہاں موجود نہیں تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 21 سالہ نوجوان اپنی 18 سالہ اہلیہ کے ہمراہ چڑیا گھر پہنچا تھا۔ شوہر نے بیوی کو داخلی دروازے پر انتظار کرنے کا کہا اور خود موٹرسائیکل پارک کرنے چلا گیا، لیکن چند منٹ بعد واپس آنے پر اہلیہ غائب تھی۔رپورٹس کے مطابق خاتون مبینہ طور پر ایک دوسرے شخص کے ساتھ موٹرسائیکل پر روانہ ہوئی، جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔شوہر نے پولیس کو شکایت درج کراتے ہوئے ارمان خان نامی شخص پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اس کی اہلیہ کو بہلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گیا۔پولیس کے مطابق خاتون کی تلاش جاری ہے، جبکہ اس کے ملنے کے بعد ہی یہ واضح ہوسکے گا کہ وہ اپنی مرضی سے گئی یا اسے بہلا پھسلا کر لے جایا گیا۔