حافظ آباد: نئی نویلی دلہن روبی کے قتل کا انکشاف، شوہر گرفتار

حافظ آباد: نئی نویلی دلہن روبی کے قتل کا انکشاف، شوہر گرفتار

حافظ آباد کے علاقے جوریاں میں قتل ہونے والی نئی نویلی دلہن روبی کے قتل کا سراغ لگا لیا گیا۔

 پولیس کے مطابق، مقتولہ روبی کا شوہر انصر ہی اس کا قاتل نکلا۔ پولیس نے شوہر کو گرفتار کر لیا ہے اور سسرالیوں کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق، روبی کی شادی شیخوپورہ کے انصر سے چند ہفتے قبل ہوئی تھی، تاہم شادی کے بعد دونوں میں اختلافات بڑھ گئے تھے۔ انصر نے اپنی بیوی کو دوآبہ کے قریب واقع جنگل میں لے جا کر اس کا گلا دبا کر قتل کیا اور لاش کو وہاں پھینک کر گھر واپس آ گیا۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مقتولہ کی لاش بازیاب کر کے شوہر کو گرفتار کر لیا۔