باٹا پور کے علاقے میں نہر سے ملنے والی 18 سالہ نوجوان سلیم کی لاش کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز ہو گیا ہے۔
پولیس کے مطابق سلیم کو پرانی رنجش کی بنا پر اس کے دوستوں نے قتل کیا اور لاش کو نہر میں پھینک دیا تھا۔گزشتہ روز مقتول کی والدہ نے پولیس کو درخواست دی تھی کہ ان کا بیٹا گھر واپس نہیں آیا، جس کے بعد شاد باغ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی۔ پولیس نے بتایا کہ تفتیش کے دوران ملزمان منیب اور زبیر نے اعتراف کیا کہ انہوں نے سلیم کو نہر میں پھینک کر قتل کیا۔پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ریسکیو ٹیم کی مدد سے مقتول کی لاش نہر سے نکال لی۔ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ دونوں ملزمان نے دوران تفتیش سلیم کے قتل کا اعتراف کیا اور انہیں عدالت میں پیش کرنے کے لیے مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ پولیس نے مقتول کے والدین کے ساتھ رابطہ کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ اس قتل کے اصل محرکات کو واضح کیا جا سکے۔