برطانیہ اور جرمنی کا روسی جاسوسی و سائبر حملوں کے خلاف سکیورٹی معاہدے کا فیصلہ

برطانیہ اور جرمنی کا روسی جاسوسی و سائبر حملوں کے خلاف سکیورٹی معاہدے کا فیصلہ

برطانیہ اور جرمنی روسی جاسوسی، سائبر حملوں اور دیگر ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کے لیے ایک نئے دفاعی و سکیورٹی معاہدے کی تیاری کر رہے ہیں۔

برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم برلن کا دورہ کریں گے، جہاں وہ جرمن چانسلر فریڈرک مرز سے ملاقات کریں گے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ سکیورٹی فریم ورک قائم کرنے پر پیش رفت متوقع ہے۔مجوزہ سکیورٹی فریم ورک کا مقصد سائبر حملوں، تخریب کاری اور دشمن غیر ملکی عناصر کی جانب سے لاحق دیگر ہائبرڈ خطرات کا مقابلہ کرنا ہے، جن میں روس کو خصوصی طور پر اہم خطرہ قرار دیا گیا ہے۔اسٹریٹجک معاہدے کے تحت برطانیہ اور جرمنی کے درمیان انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ بڑھانے کے ساتھ ساتھ ممکنہ خطرات کی نگرانی، ان کی روک تھام اور انہیں ناکام بنانے کے لیے مشترکہ اقدامات کیے جا سکیں گے۔