جرمنی نے یورپی ممالک کی جانب سے روس پر سائبر مہم چلانے کے الزامات کے بعد روسی سفیر کو طلب کر لیا ہے۔
جرمن وزارتِ خارجہ کے مطابق جرمنی، یورپی یونین کے شراکت داروں اور یوکرین کے خلاف مبینہ سائبر حملے ناقابلِ قبول ہیں اور ایسے اقدامات پر سخت ردعمل دیا جائے گا۔وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے مبینہ سائبر حملوں کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔واضح رہے کہ روس نے ماضی میں مغربی ممالک کی جانب سے عائد کیے گئے متعدد سائبر حملوں کے الزامات کی تردید کی ہے۔