برسلز : جرمن وزیر دفاع بورس پسٹوریس نے نیٹو کے مستقبل کے دفاعی اہداف کے حوالے سے کہا ہے کہ جرمنی کو مزید 50 سے 60 ہزار فوجیوں کی بھرتی کی ضرورت ہوگی تاکہ خطے میں بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹا جا سکے۔
جرمن وزیر دفاع نے یورپی یونین کی جانب سے مقرر کردہ دفاعی اہداف کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ موجودہ حالات میں فوجی قوت کو بڑھانا ناگزیر ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ نیٹو کو واضح طور پر روس کو ایک بڑا خطرہ تسلیم کرنا چاہیے۔روس کے ممکنہ فوجی خطرے کے پیش نظر نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے بھی دفاعی بجٹ میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ اتحادی ممالک اپنی دفاعی صلاحیتیں مضبوط کر سکیں۔یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب یورپ میں سلامتی کی صورتحال کشیدہ ہے اور روس کے ممکنہ حملے کا خدشہ بڑھ رہا ہے، جس سے جرمنی سمیت یورپی ممالک اپنی فوجی استعداد کار کو بہتر بنانے پر زور دے رہے ہیں۔