روسی عدالت نے ایک امریکی شہری کو جاسوسی کے الزام میں 15 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، مذکورہ امریکی شہری پہلے ہی روس میں رشوت خوری کے الزام میں ساڑھے تین برس کی سزا کاٹ رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق، امریکی شہری پر جاسوسی کا الزام اگست 2023 میں عائد کیا گیا تھا، تاہم روسی حکام نے اس مقدمے کی تفصیلات کو عام نہیں کیا۔یہ معاملہ روس اور امریکا کے درمیان پہلے سے کشیدہ تعلقات میں مزید تناؤ کا باعث بن سکتا ہے۔امریکی حکام کی جانب سے تاحال اس پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔