شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 9 خوارج ہلاک

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 9 خوارج ہلاک

سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں عزمِ استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 9 خوارج کو ہلاک کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقوں پلنگ زئی، ندیم کوٹ اور کوٹ خضری میں کی گئی، جس کے دوران فتنہ الخوارج کے 4 اہم دہشت گرد کمانڈرز سمیت 9 خوارج ہلاک ہوئے۔ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے اہم کمانڈرز میں خارجی خالد رضا، خارجی کامران، خارجی موسیٰ اور خارجی مفتوم شامل ہیں۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مؤثر کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ذرائع کے مطابق عزمِ استحکام ویژن کے تحت جاری آپریشنز کے دوران فتنہ الخوارج کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کیے جاچکے ہیں، جبکہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔