شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 14 خوارج ہلاک

شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 14 خوارج ہلاک

شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 14 خوارج دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائی 2 اور 3 جون کو انجام دی گئی، جس میں بھارتی ایجنڈے پر کاربند دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔دتہ خیل میں بھارتی پراکسی گروپ "فتنہ الخوارج" کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے موثر آپریشن کیا، جس کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 14 دہشتگرد مارے گئے۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن اور باقی خوارج کی تلاش جاری ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں اور اس قسم کے آپریشنز خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم ہیں۔