سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں فتنۃ الخوارج کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 7 خوارج کو ہلاک کردیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق عیدک کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور متعدد خوارج ہلاک ہوئے۔ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران فتنۃ الخوارج کے ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر علاقے میں ان کا تعاقب کیا اور کارروائی مکمل کی۔سکیورٹی فورسز کے مطابق عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے خاتمے اور ملک میں پائیدار امن کے قیام کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔