صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
صدر زرداری نے کہا کہ وطن کے دفاع اور سرحدوں کے تحفظ کے لیے سکیورٹی فورسز کا کردار قابلِ فخر ہے۔ انہوں نے افغان عبوری حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے۔واضح رہے کہ سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں پاکستان-افغان سرحد کے قریب بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے ایک گروہ کی نقل و حرکت ناکام بنائی۔ کارروائی کے دوران 8 خوارج ہلاک ہوئے اور ان کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔