شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے عزمِ استحکام ویژن کے تحت کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی، جس کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو بھی تباہ کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں عزمِ استحکام ویژن کے تحت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ سکیورٹی فورسز علاقے میں دہشت گرد عناصر کے خلاف مؤثر اقدامات کر رہی ہیں تاکہ ان کے نیٹ ورکس اور ٹھکانوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں امن و امان کے قیام اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔