لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر، اے کیو آئی 201 ریکارڈ

لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر، اے کیو آئی 201 ریکارڈ

لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آگیا، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کی مجموعی شرح 201 ریکارڈ کی گئی۔

باغوں کے شہر لاہور میں موسم صاف اور دھوپ کا راج ہے، تاہم فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور تشویشناک ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بارش کے 20 فیصد امکانات موجود ہیں۔لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری اور کم سے کم 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔شہر میں ہوائیں 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جن کی زیادہ سے زیادہ رفتار 10 کلومیٹر فی گھنٹہ تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 28 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب فضائی آلودگی کے مقامی اعداد و شمار کے مطابق سی آر پی آفس میں اے کیو آئی 251، علامہ اقبال ٹاؤن میں 228 جبکہ برکی روڈ اور پیراگون میں 219 ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح اے آر سی میں فضائی آلودگی کی شرح 194 جبکہ ایئر واچ پاکستان میں 186 ریکارڈ ہوئی۔ فضائی آلودگی میں اضافے کے باعث شہریوں کو صحت کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔