ترکیہ:فون میں بیوی کا نام موٹی درج کرنے پرشوہر کو ہرجانے کا حکم

شوہر نے میرا نمبر توہین آمیز نام سے درج کیا تھا، جو ذاتی عزت کے خلاف ہے:خاتون
انقرہ (آئی این پی )ترکیہ کی ایک  عدالت نے شوہر کو اپنی سابقہ بیوی کا نمبر فون میں موٹی کے نام سے درج کرنے پر مالی اور اخلاقی معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیدیا ۔ غیرملکی خبررساںادارے کے  مطابق شہر اوشاک کی عدالت میں طلاق کے مقدمے کے دوران بیوی نے الزام عائد کیا کہ اس کے شوہر نے اس کا نمبر توہین آمیز نام سے درج کیا تھا، جو اس کی ذاتی عزت کے خلاف ہے۔عدالت نے اس اقدام کو سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شوہر کو حکم دیا کہ وہ اپنی سابقہ بیوی کو مالی اور اخلاقی ہرجانہ ادا کرے