وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ: پی ٹی آئی ذرائع کا دعویٰ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ: پی ٹی آئی ذرائع کا دعویٰ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور سہیل آفریدی کو نئے وزیراعلیٰ کے طور پر نامزد کیے جانے کا امکان ہے۔

 پارٹی رہنماؤں کے درمیان اس معاملے پر مشاورت جاری ہے، تاہم ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان یا تصدیق سامنے نہیں آئی۔پارٹی کے ذمہ داران نے اس سلسلے میں نہ تو دعووں کی تصدیق کی ہے اور نہ ہی ان کی تردید کی ہے، جس کے باعث اس معاملے پر قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب خیبرپختونخوا میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہیں اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے فیصلے صوبائی حکومت کے مستقبل پر اثر ڈال سکتے ہیں۔