پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اپوزیشن کے درمیان مذاکراتی عمل میں ایک نیا موڑ آیا جب پی ٹی آئی کے متعدد رہنما مشاورت کے باوجود مذاکرات میں شامل نہیں ہوئے۔
پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم میں پانچ ممبران شامل تھے، جن میں سے چار غیر حاضر تھے۔ ان غیر حاضریوں میں سلمان اکرم راجہ، علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب شامل تھے، جنہوں نے مذاکرات میں شرکت سے معذرت کی۔ذرائع کے مطابق، عمر ایوب کو پارٹی رہنماؤں نے مذاکرات میں شرکت کی درخواست کی، لیکن انہوں نے شرکت سے انکار کر دیا۔ علی امین گنڈاپور سے بھی مذاکرات میں شرکت کی درخواست کی گئی، لیکن انہوں نے بھی اس میں شامل ہونے سے معذرت کی۔ سلمان اکرم راجہ نے بھی بیرسٹر گوہر سے مشاورت کی اور اس کے بعد مذاکراتی عمل میں شرکت سے انکار کر دیا۔
دوسری جانب، پی ٹی آئی کی طرف سے صرف اسد قیصر نے مذاکرات میں شرکت کی۔ اپوزیشن اتحاد کی طرف سے حامد رضا اور علامہ راجہ ناصر عباس نے مذاکراتی اجلاس میں شرکت کی۔یہ اجلاس حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی معاملات پر بات چیت کے لیے بلایا گیا تھا، تاہم پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی عدم شرکت نے اس مذاکراتی عمل پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔