پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اعلان کیا ہے کہ سینیٹ ضمنی الیکشن کے لیے خالی نشست پر پی ٹی آئی کا امیدوار خرم ذیشان ہوگا، جس کی منظوری بانی پی ٹی آئی نے دی ہے۔
گوہر نے کہا کہ کوورنگ امیدوار بھی کاغذات جمع کرائیں گے اور ان کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کی ہدایات حاصل کی جائیں گی۔ تمام معاملات طے ہونے کے بعد امیدواروں کو ٹکٹ دیا جائے گا۔شبلی فراز کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر 30 اکتوبر کو ضمنی الیکشن ہوں گے۔