گھوٹکی کی تحصیل میرپور ماتھیلو میں صحافی طفیل رند کے قتل کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایس ایس پی کے مطابق قتل پلاٹ کے تنازع کا حصہ ہے اور تمام ملزمان جلد گرفتار کر لیے جائیں گے۔طفیل رند کے قتل کے خلاف صحافیوں نے ایس ایس پی آفس کے سامنے احتجاج کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں پر حملے آزادی صحافت پر حملے ہیں۔