وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوان فائٹر شاہزیب رند سے امریکا میں فائٹ جیتنے پر انعام دینے کا وعدہ پورا کر دیا۔
وزیراعظم نے شاہزیب رند سے فائٹ جیتنے پر انعام دینے کا وعدہ کیا تھا، تاہم شاہزیب رند کی فتح کے بعد انعام نہ ملنے پر معاملہ زیرِ بحث رہا۔اب وزیراعظم شہباز شریف نے شاہزیب رند کو 50 لاکھ روپے کا انعام دے دیا، شاہزیب رند کے والد نے وزیراعظم سے انعامی چیک وصول کیا۔