بنوں میں وکیل طفیل ایڈووکیٹ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا

بنوں میں وکیل طفیل ایڈووکیٹ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا

بنوں سے ایک افسوسناک خبر سامنے آئی ہے جہاں نامعلوم ملزمان نے طفیل ایڈووکیٹ کو نشانہ بنا کر قتل کر دیا۔

 پولیس کے مطابق، طفیل ایڈووکیٹ نیظم بازار سے موٹر سائیکل پر سودا خرید کر اپنے گھر بوزہ خیل جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار چند ملزمان نے ان پر اچانک فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے نتیجے میں طفیل ایڈووکیٹ شدید زخمی ہو گئے اور فوری طور پر انہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گئے۔پولیس نے واقعے کی جگہ پر ناکہ بندی کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔ واقعے کے محرکات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے عوام سے تعاون کی اپیل بھی کی ہے تاکہ جلد از جلد قاتلوں کو گرفتار کیا جا سکے۔