وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے افغانستان فٹبال ٹیم کے ویزا معاملات کا فوری نوٹس لیا اور ٹیم کو ویزا جاری کرنے کا حکم دے دیا۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے ایشین فٹبال کنفیڈریشن کی درخواست پر حکومت سے رابطہ کر کے آن آرائیول ویزا کی خصوصی اجازت طلب کی تھی۔افغانستان کی ٹیم کے 19 کھلاڑی اس وقت دبئی میں موجود ہیں، اور پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایشین کپ کوالیفائر کا میچ 9 اکتوبر کو اسلام آباد میں شیڈول ہے۔