وفاقی وزیر داخلہ کا نادرا اور پاسپورٹ آفس کا ہنگامی دورہ، شکایات کا جائزہ لیا

وفاقی وزیر داخلہ کا نادرا اور پاسپورٹ آفس کا ہنگامی دورہ، شکایات کا جائزہ لیا

 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور کے فہد ٹاؤن میں نادرا سنٹر اور ڈیرہ گجراں شالیمار میں ریجنل پاسپورٹ آفس کا ہنگامی دورہ کیا، جہاں انہوں نے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے اجرا کے عمل کا جائزہ لیا اور شہریوں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل سنے۔

اس دوران محسن نقوی نے افسران کو شہریوں کی شکایات کے فوری حل کی ہدایت دی، اور ایک بزرگ خاتون کی وہیل چیئر کی موجودگی میں ان کی دستاویزات جلد پراسیس کرنے کا خاص حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کے کام کو ترجیح دی جائے اور انہیں مکمل سہولیات فراہم کی جائیں۔شہریوں نے بتایا کہ پاسپورٹ کا عمل تیز ہے اور عملہ رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ وزیر داخلہ نے ہدایت دی کہ ہر شہری کا کام مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے اور شناختی دستاویزات اور پاسپورٹ کی ترسیل بروقت یقینی بنائی جائے۔ محسن نقوی نے کہا کہ شہریوں کو اپنی شناختی دستاویزات کے حصول میں کوئی دشواری نہیں ہونی چاہیے۔